Live Updates

ملک میں مہنگائی بے قابو، گوشت، سبزیاں اورپھل عوام کی پہنچ سے دورہوگئیں

منگل 2 ستمبر 2025 22:58

ملک میں مہنگائی بے قابو، گوشت، سبزیاں اورپھل عوام کی پہنچ سے دورہوگئیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 ستمبر2025ء) ملک میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو چکا ہے، روزمرہ استعمال کی اشیاء عام شہری کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں بدستور عدم استحکام پایا جا رہا ہے۔ مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 595 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم بیشتر مارکیٹوں میں برائلر گوشت 680 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

فارمی انڈے بھی 300 روپے فی درجن پر برقرار ہیں، جس کے باعث ایک عام ناشتہ بھی متوسط طبقے کے لیے مہنگا ثابت ہو رہا ہے۔مہنگائی کا دائرہ صرف گوشت اور انڈوں تک محدود نہیں رہا، سبزی منڈیوں اور ریٹیل بازاروں میں سبزیاں بھی عوام کی قوت خرید سے باہر ہو چکی ہیں۔ شملہ مرچ 250 روپے فی کلو، پھول گوبھی 220 روپے فی کلو اور آلو 120 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ادھر پھلوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ پپیتا 500 روپے، سیب 420 روپے، مسمی 400 روپے اور گرما 250 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :