ایس ای سی پی نے یونائیٹڈ انشورنس کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ کے حوالے سے 21 مئی 2025ء کی پریس ریلیز واپس لے لی

جمعرات 4 ستمبر 2025 19:36

ایس ای سی پی نے یونائیٹڈ انشورنس کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ کے حوالے سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے یونائیٹڈ انشورنس کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ (یونائیٹڈ انشورنس) کو 20 مئی 2025ء کو نیا گارنٹی کا کاروبار بند کرنے کی ہدایت جاری کی تھی اور اس کے مطابق 21 مئی 2025ء کو اس حوالے سے ایک پریس ریلیز بھی جاری کی گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایس ای سی پی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یونائیٹڈ انشورنس کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کردہ درخواست کے نتیجے میں ہائی کورٹ نے ایس ای سی پی کی 20 مئی 2025ء کی ہدایت کو معطل کر دیا ہے، لہٰذا ایس ای سی پی کی جانب سے جاری 21 مئی 2025ء کی پریس ریلیز واپس لی جاتی ہے۔