معاشرے سے گدا گری کے خاتمے کے لئے ہم سب کو موثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ، شرجیل بدر

جمعرات 4 ستمبر 2025 14:02

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) ضلعی زکوٰۃ آفیسر شرجیل بدر نے کہا ہے کہ معاشرے سے گدا گری کے خاتمے کے لیے ہم سب کو موثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے محکمہ کی جانب سے گداگری کے خلاف منعقد ہ سیمینار اور عوام میں گداگری کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے کئے آگاہی واک کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں گداگروں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، لوگ محنت مزدوری کی بجائے بھیک مانگنے کو آسان سمجھنے لگے ہیں جس کی وجہ سے معاشرے میں گدا گری میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت گداگری کے خاتمہ کے لئے موثر اقدامات کر رہی ہے،پنجاب پولیس، ٹریفک پولیس، ٹریفک وارڈنز، موٹروے پولیس اور دیگر محکموں کو متحرک کر دیا گیاہے جو خوش آئند ہیں اس سے یقیناً معاشرے سے گداگری کے خاتمے میں ملے گی اور لوگوں میں اس بات کا شعور بھی اجاگر ہوگا کہ وہ بلا ضرورت بھیک دینے سے گریز کریں۔شرجیل بدر نے کہا کہ گداگدری کے خلاف عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لئے مختلف سیمینارز اور واک کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :