کرائی سوپر لا کیڑا سفید مکھی کی بڑھتی ہوئی تعداد کو روکنے کاضامن ہے،اسرار ارشد

جمعرات 4 ستمبر 2025 14:16

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) کپاس کے کاشتکاروں کو کھیتوں سے جڑی بوٹیوں کی تلفی فوری طورپر یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ فی ایکڑ رقبہ میں 80 سے 90کارڈزبھی لگائے جائیں جبکہ ایک کارڈپر 20 سے25 انڈے ہونے چاہئیں۔شعبہ پلانٹ پروٹیکشن، پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر اسرار ارشد نے کہا کہ پتہ مروڑ وائرس سے بچاؤ اور سفید مکھی پر مؤثر کنٹرول کیلئے سورج نکلنے سے قبل یا زیادہ سے زیادہ سورج نکلنے کے ایک گھنٹہ بعد تک سپرے کیاجاسکتاہے۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار مزید رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کی فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، اوکاڑہ، پاکپتن، ساہیوال،وہاڑی،لیہ، حافظ آباد، شیخوپورہ، مظفر گڑھ میں قائم حیاتیاتی کنٹرول لیبارٹریز نے کرائی سوپر لا کی افزائش کاعمل تیز کردیا ہے جبکہ کاشتکاروں کو پتہ مروڑ وائرس کے انسداد کیلئے کیڑے مار زہروں کے علاوہ حیاتیاتی انسداد کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ کپاس کا پتہ مروڑ وائرس سفید مکھی کے ذریعے پھیلتاہے جبکہ کرائی سوپر لا ایک انتہائی مفید کیڑاہے جو سفید مکھی کے بچوں کو کھا کر اس کی بڑھتی ہوئی تعداد کو روکنے کا پیش خیمہ ثابت ہو رہاہے۔

متعلقہ عنوان :