مفتی شیر علی نے قرطبہ یونیورسٹی پشاور میں اپنے پی ایچ ڈی مقالے کا کامیاب دفاع کرلیا

جمعہ 5 ستمبر 2025 02:30

غلنئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء)ضلع مہمند تحصیل حلیمزئی آٹو خیل سے تعلق رکھنے والے مفتی شیر علی نے قرطبہ یونیورسٹی پشاور میں اپنے پی ایچ ڈی مقالے کا کامیاب دفاع کیا۔ یہ مقالہ معروف محقق ڈاکٹر گل زادہ شیرپاو کی نگرانی میں مکمل کیا گیا۔

(جاری ہے)

مفتی شیر علی، ڈاکٹر گل زادہ کے زیر نگرانی پی ایچ ڈی مکمل کرنے والے ساتویں اسکالر ہیں۔ ان کے مقالے کا موضوع تھا۔ضلع مہمند کے رسم و رواج کا اسلامی فقہ کی روشنی میں مطالعہ مفتی شیر علی نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعاں، اساتذہ کی رہنمائی اور اپنی محنت کا نتیجہ قرار دیا۔ مقامی علمی و سماجی حلقوں نے ان کی اس کامیابی کو ضلع مہمند کے لیے ایک بڑی اعزاز قرار دیتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :