Live Updates

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت كا دفتر میں سیلاب كے حوالے سے فیلڈ سٹاف سے میٹنگ

جمعہ 5 ستمبر 2025 12:57

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت نے دفتر میں سیلاب كے حوالے سے فیلڈ سٹاف سے میٹنگ کا انعقاد کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج جمعہ کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے اپنے دفتر میں سیلاب متاثرین کے حوالے سے فیلڈ سٹاف سے میٹنگ کا انعقاد کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر ہدایات جاری کی ہیں کہ تحصیل سمبڑیال کے متاثرہ علاقے کا وزٹ کریں اور فصلوں کے نقصانات کا ایک اندازہ لگائیں تاکہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو فصلیں بچنے کے قابل ہیں ان کے بارے میں کسانوں کو راہنمائی دیں تاکہ جس نقصان سے بچا جاسکے وہ بچ سکیں۔انہوں نے آج جمعہ سے ہی وزٹ کرنے کی ہدایت جاری کی اور خود بھی وزٹ کرنے کا اعادہ کیا ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :