میدانی علاقوں میں فصل خزاں کےلئے آلو کی سفید اقسام ڈایامنٹ، سانتے، بادشاہ، سلیمی کو موزوں ترین قرار

جمعہ 5 ستمبر 2025 13:04

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آبادکے ماہرین زراعت نے میدانی علاقوں میں فصل خزاں کےلئے آلو کی سفید اقسام ڈایامنٹ، سانتے، بادشاہ، سلیمی، میلوڈی، چپس کیلئے استعمال ہونے والے آلو کی اقسام ہرمس، سٹرنا، لیٹونا، سرخ اقسام ایسٹر یکس، کروڈا، برنا،سمپلی ریڈوغیرہ کی کاشت وسط ستمبر سے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاہے کہ کاشتکار15ستمبر سے کاشت شروع کر لیں تاکہ اس کی مقررہ وقت پر برداشت ممکن ہوسکے۔ انہوں نے بتایاکہ پنجاب میں آلو کی 3فصلیں کاشت کی جاتی ہیں جن میں میدانی علاقوں میں اس کی 2فصلیں موسم بہاروموسم خزاں اورپہاڑی علاقوں میں ایک فصل موسم گرما میں کاشت ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :