کاشتکار رواں ماہ ستمبر کے تیسرے ہفتہ میں کینولہ (مٹھی سرسوں ) کی کاشت شروع کردیں، محکمہ زراعت

جمعہ 5 ستمبر 2025 16:20

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کورواں ماہ ستمبر کے تیسرے ہفتہ میں کینولہ(مٹھی سرسوں) کی کاشت شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

کینولہ کی کاشت کا بہترین وقت 20ستمبر تا 31اکتوبر ہے، کاشتکار کینولہ کی منظور شدہ اقسام پنجاب سرسوں، فیصل کینولہ پی اے آرسی،کینولہ ہائیبرڈ ہیں صحت منداورصاف ستھرا بینج ڈیڑھ سے 2 کلوگرام فی ایکڑ استعمال کریں زمین میں وتر کم ہونے کی صورت میں بیج کی مقداربڑھادیں فصل کو بیماریوں سے محفوظ کرنے کیلئے بیج کو سرائیت پذیر زہر لگانا بہت ضروری ہے ۔

کاشتکار محکمہ زراعت کے ماہرین کے مشورہ سے بیج کو سفارش کردہ پھپھوندی کش زہر لگائیں، کینولہ کی کاشت بذریعہ ڈرل 30سے 45سینٹی میٹر ایک تا ڈیڑھ فٹ کے فاصلہ پر قطاروں میں کریں۔\378

متعلقہ عنوان :