چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفس ملتان میں محفل میلاد

جمعہ 5 ستمبر 2025 16:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

محفل میں ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیوروشفاعت ظفر، رہائش پذیر بچوں،آفیسرز لیزا تبسم، راؤنوید مختار، سکول پرنسپل نیئرہ نور، فرح ناز، رومان ارشد،حنا شیریں اور دیگر سٹاف نے شرکت کی۔ادارے میں رہائش پذیر بچے مزمل شہزاد نے تلا وت قرآن پاک سے محفل میلاد کا آغاز کیا ۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو سٹاف نے بھی نعتیہ کلام پیش کیے۔ اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔