جیکب آباد ڈی سی روڈ پر چھاپے میں گرفتار افراد کی لاکھوں روپے نقدی اور موبائل فون غائب کرنے کا معاملہ

پ*تحقیقاتی افسر کا دو روز میں رپورٹ ایس ایس پی کوپیش کرنے کا اعلان

جمعہ 5 ستمبر 2025 18:35

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2025ء)جیکب آباد ڈی سی روڈ پر چھاپے میں گرفتار افراد کی لاکھوں روپے نقدی اور موبائل فون غائب کرنے کا معاملہ ،تحقیقاتی افسر کا دو روز میں رپورٹ ایس ایس پی کوپیش کرنے کا اعلان ،دو سپاہیوں کی معطلی محکمہ جاتی ہے ،ایس ایچ او سٹی کو بھی ہٹا دیا گیا ،پولیس جوا کے اڈے چلانے والے باثروں کے خلاف کاروائی نہیں کرتی ،موبائل فون اور نقدی کی واپسی کا انتظار ہے احمد علی بروہی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے ڈی سی روڈ پر پرائیوٹ بیٹکھوں پر پولیس کی جانب سے چھاپے مارکر لوڈو اور تاس کھیلنے والے متعدد افراد کو گرفتار کرکے جیب سے لاکھوں روپے نقدی اور متعدد موبائل فون نکال کر اپنی تحویل میں لے لیا گرفتار افراد کو تو آزاد کردیا گیا لیکن پولیس نے متاثرین چار لاکھ سے زائد نقدی اور متعدد موبائل فون واپس نہیں کئے اور غائب کردئے جس کی تحقیقات ڈی ایس پی صدر خدا بخش پہنور کررہے ہیں رابطے پر انکا کہنا تھا کہ معاملے کی انکوائر ی دور روز میں مکمل کرکے ایس ایس پی کو رپورٹ پیش کی جائے گی دو سپاہیوں کی معطلی محکمہ جاتی ہے کسی سے زیادتی یا ناانصافی نہیں کی جائے گی دوسری جانب انجمن تاجران احمد علی بروہی کاکہنا تھا کہ پولیس جواکے اڈے چلانے والے بااثروں کے خلاف کاروائی نہیں کرتی،جنکو کو گرفتار کیا گیا انکی لاکھوں روپے نقدی اور موبائل فون غائب ہیںڈی ایس پی تحقیقات کررہے ہیں سامان کی واپسی کا انتظار ہے ،یاد رہے کہ چھاپہ ڈی ایس پی سٹی نیاز فاروقی ،ایس ایچ او سٹی حسن ملک انچارج ٹاور چوکی آفتاب ترین کی سربراہی میں لگایا گیا کاروائی میں شامل دو سپاہیوں الطاف چانڈیو ،محرم لاشاری کو معطل کیا گیا ہے جبکہ ایس ایچ او سٹی حسن ملک کو بھی ہٹا دیا گیا ہے انکی جگہ معشوق شر کو دوبارہ ایس ایچ او سٹین تعینات کیا گیا ہے ۔