ج*پی ٹی وی ملازمین کی تنخواہوں کی بندش افسوسناک ہے، جے یو آئی ترجمان

معیشت کی بہتری کے بلند و بانگ دعوے کرنے والے ملازمین کو تنخواہیں دینے کے بھی قابل نہیں رہے، اسلم غوری

جمعہ 5 ستمبر 2025 18:35

Aاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2025ء) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان اسلم غوری نے پی ٹی وی ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر شدید افسوس اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نہ پی آئی اے کو سنبھال سکی ہے اور نہ ہی پی ٹی وی کو، نااہل حکمران صرف زبانی جمع خرچ کرتے نظر آتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے بلند و بانگ دعوے کرنے والے ملازمین کو تنخواہیں دینے کے بھی قابل نہیں رہے۔

پی ٹی وی ملازمین سے مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ گزشتہ دو ماہ کی تنخواہیں فوری طور پر ادا کی جائیں۔اسلم غوری نے کہا کہ ملازمین کے گھروں کے چولہے انہی کی تنخواہوں سے جلتے ہیں، حکومت کو چاہیے کہ وہ غریب ملازمین کی مشکلات کو سمجھتے ہوئے فی الفور تنخواہیں جاری کرے۔

متعلقہ عنوان :