ایچ ڈی پی نے 8ستمبر کی پہیہ و شٹرڈاؤن ہڑتال کی حمایت کردی

جمعہ 5 ستمبر 2025 19:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء)ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں آل پارٹیز کی جانب سے 8 ستمبر کے پہیہ جام و شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سریاب کے جلسہ عام میں بزرگ و ممتاز سیاستدان سردار عطاء اللہ مینگل کی برسی کے شرکاء پر خودکش دھماکہ کے نتیجے میں درجنوں سیاسی کارکن شہید و زخمی ہوئے جو حکومت انتظامیہ اور قانون نافذ کرے والے اداروں کی بدترین ناکامی کا ثبوت ہی۰ بیان میں فارم 47 کی حکومت اور اسمبلی اراکین کو غیر منتخب و مسلط حکومت و ممبران قرار دیتے ہوئے کہا کہ انکے ہوتے ہوئے کسی طرح امن قائم نہیں ہوسکتا اور نہ ہی انکی موجودگی میں امن اور عوام کے جان و مال کو تحفظ حاصل ہوسکتا ہی۰ آل پارٹیز کی طرف سے طلب کردہ شٹرڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال کو کامیاب بنانے کیلئے تاجر برادری، کاروباری طبقہ، ٹرانسپورٹروں، طلباء سرکاری ملازمین سمیت تمام طبقہ زندگی سے کردار ادا کرنے کی توقع کرتے ہوئے ایچ ڈی پی کی طرف سے بھر پور حمایت کا اعلان کیا گیا۔