Live Updates

فیصل آباد، ایم سی ہائی سکول حاجی آباد میں پہلے ایک روزہ انڈر 20فلڈ لائٹ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

جمعہ 5 ستمبر 2025 19:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) پہلا ایک روزہ انڈر 20فلڈ لائٹ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ ایم سی ہائی سکول حاجی آباد میں منعقد ہوا ،جس میں آٹھ ٹیموں نے شرکت کی۔ ٹورنامنٹ کے آرگنائزرز ذیشان انور، محمد کیف، دلدار اور ہاشم تھے جنہوں نے شفاف اور شاندار مقابلوں کو یقینی بنایا۔ٹورنامنٹ کے دوران کھیلے گئے دلچسپ میچز میں ڈی سی الیون نے بادشاہ الیون کو شکست دی، جوہر الیون نے ایشین اسٹارز کو ہرایا، مارخور اسٹارز نے مغل اسٹارز کو مات دی جبکہ بٹ الیون نے رائل کنگ کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

سیمی فائنلز میں مارخور اسٹارز نے جوہر الیون کو مات دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بٹ الیون نے ڈی سی الیون کو شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنائی۔

(جاری ہے)

فائنل میچ میں بٹ الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 118 رنز کا بڑا ہدف دیا۔ بہترین بلے بازی کرتے ہوئے جعفر نمایاں رہے جبکہ جواب میں بٹ الیون کے باؤلرز نے شاندار کارکردگی دکھائی۔

جعفر نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے میچ کو یکطرفہ بنا دیا اور اپنی ٹیم کو فیصلہ کن فتح دلائی۔اختتامی تقریب میں فاتح ٹیم بٹ الیون کو ٹرافی اور کیش پرائزز سے نوازا گیا۔ تماشائیوں اور کرکٹ شائقین نے اس ٹورنامنٹ کو فیصل آباد میں نوجوان کرکٹرز کے لئے ایک یادگار اور مثبت سرگرمی قرار دیا۔آرگنائزر ذیشان انور نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد نئے ٹیلنٹ کو آگے لانا ہے اور ایسے ٹورنامنٹ کی بدولت کی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔محمد کیف نے کہا کہ آئندہ بھی ایسے ٹورنامنٹ کروائے جائیں گے تاکہ صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیا جاسکے اور نوجوانوں کو کھیل کی طرف راغب کیا جاسکے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :