Live Updates

سوات، فلاحی تنظیموں کا سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے تعاون کا اعلان

جمعہ 5 ستمبر 2025 20:05

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء)سیدو شریف میں فلاحی تنظیموں کے اتحاد ایوا جی الائنس کے سہ ماہی اجلاس میں سات سے زائد سماجی تنظیموں نے سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لئے تعاون کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سمرین حکیم، منہاز یوسفزئی، ڈاکٹر یاسمین گل، محی الدین، شکیل احمد، شمشیر علی، فیاض حکیم ایڈوکیٹ، رعنا بی بی اور سوات پریس کلب کے چیئرمین نیاز احمد خان سمیت دیگر نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ اگرچہ اب تک متاثرین کی مدد کیلئے اقدامات ہوئے ہیں لیکن سردی کے موسم میں انہیں رہائش سمیت سنگین مسائل کا سامنا ہوگا۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ امدادی عمل شفاف بنایا جائے اور حقیقی متاثرین کی بحالی تک یہ سلسلہ جاری رکھا جائے۔ایوا جی الائنس نے بھی متاثرین کی ہر ممکن معاونت اور ان کے مسائل کو مختلف فورمز پر اجاگر کرنے کا اعلان کیا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات