صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی عیدمیلاالنبیؐ کے موقع پر مستحق قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روزہ خصوصی رعایت کی منظوری

ہفتہ 6 ستمبر 2025 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) عید میلاد النبی ﷺ کے بابرکت موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت مستحق قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روزہ خصوصی رعایت کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق یہ فیصلہ وزیرِاعظم اور وفاقی کابینہ کی سفارش پر کیا گیا ہے جنہوں نے ابتدا میں 100 روزہ رعایت تجویز کی تھی۔

باہمی مشاورت کے بعدرحمدلی اور ہمدردی کے جذبے کے تحت وزیرِاعظم نے صدر مملکت کی اس رعایت کو بڑھا کر 180 دن کرنے کی تجویز سے اتفاق کیا۔یہ خصوصی رعایت ان قیدیوں پر لاگو ہوگی جو قانون کے تحت مقررہ معیار پر پورا اترتے ہیں جبکہ سنگین جرائم جیسے قتل، دہشت گردی، جاسوسی اور بڑے مالیاتی جرائم میں ملوث قیدی اس سے مستثنیٰ رہیں گے۔