Live Updates

راس ٹیلر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہوگئی

سابق کرکٹر راس ٹیلر نیوزی لینڈ کے بجائے ساموا کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلیں گے

اتوار 7 ستمبر 2025 12:50

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)سابق کیوی کرکٹر راس ٹیلر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے۔سابق کرکٹر راس ٹیلر نیوزی لینڈ کے بجائے ساموا کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلیں گے، وہ ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ٹیلر نے انسٹاگرام پر جاری پیغام میں کہا کہ اپنے ورثے، ثقافت، گاؤں اور خاندان کی نمائندگی کرنا میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔

راس ٹیلر نے 112 ٹیسٹ، 236 ون وڈے انٹرنیشنل اور 102 ٹی 20 میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی ہے۔

(جاری ہے)

سابق کرکٹر آئی سی سی قانون کے تحت رواں سال کے اوائل میں ساموا کی نمائندگی کرنے کے اہل ہوگئے تھے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹیلر نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں 18 ہزار سے زائد رنز بنائے ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 122.37 کے اسٹرائیک ریٹ سے 1909 رنز بنائے۔واضح رہے کہ راس ٹیلر کی والدہ کا تعلق ساموا سے ہے جس کی بناء پر ان کے پاس ساموا کی شہریت بھی ہے اور اپریل 2022 میں نیوزی لینڈ کے لیے کھیلے گئے اپنے آخری میچ کے بعد تین سال کا اسٹینڈ آؤٹ پیریڈ مکمل ہونے پر وہ اپنی دوسری قومی ٹیم کی نمائندگی کے اہل ہوگئے ہیں۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :