روس کا فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ سازی کو جدید بنانے کا اعلان

اتوار 7 ستمبر 2025 17:25

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اعلان کیا ہے کہ روس فوجی ٹرانسپورٹ ہوا بازیکو جدید بنانے کا منصوبہ شروع کر رہا ہے، جس کے تحت پی ڈی ۔26ٹربوجیٹ انجن کی بڑے پیمانے پر پیداوار کی جائے گی۔

(جاری ہے)

صدر پیوٹن نے انجن سازی سے متعلق ایک اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ۔26ٹربوجیٹ انجنوں کی بڑے پیمانے پر پیداوار نہ صرف ہمیں اپنی فوجی ٹرانسپورٹ ہوا بازی کو جدید بنانے کا موقع دے گی بلکہ یہ ایک نئی نسل کیبڑے مسافر طیارے بنانے کے امکانات بھی پیدا کرے گی۔

متعلقہ عنوان :