wیونین کونسل شہرک نے ترقی و خوشحالی کا نیا باب رقم کر دیا ہے

ض* ماضی میں شہرک کے عوام کو محرومیوں اور مسائل کا سامنا رہا، ڈاکٹر حمید نادل

اتوار 7 ستمبر 2025 20:50

-تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2025ء)یوسی شہرک کے میر ظہور بلیدی کاروان کے ورکرز، ووٹرز اور خدمت گار ڈاکٹر حمید نادل، پیر محمد مسحود گچکی، ریاض احمد اور چیئرمین نصرت نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقی میر ظہور احمد بلیدی کی قیادت میں شہرک نے ترقی و خوشحالی کا نیا باب رقم کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں شہرک کے عوام کو محرومیوں اور مسائل کا سامنا رہا، لیکن آج میر ظہور بلیدی کی انتھک محنت اور خلوصِ نیت کے نتیجے میں عوام کے دیرینہ خواب حقیقت کا روپ دھار چکے ہیں، سب سے بڑا مسئلہ، یعنی پانی کا بحران، جس نے برسوں شہرک کے عوام کو پریشان رکھا۔

میر ظہور بلیدی نے اسے نہ صرف حل کیا بلکہ ہر گاو ں تک واٹر سپلائی اسکیم پہنچا کر عوام کو ایک تاریخی ریلیف فراہم کیا۔

(جاری ہے)

یہ اقدام ان کی عوام دوستی اور دردِ دل رکھنے والی سیاست کا منہ بولتا ثبوت ہے۔مزید برآں شہرک کے نوجوانوں اور طلبہ کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے میر ظہور بلیدی نے جو عملی اقدامات کئے وہ رہتی دنیا تک یاد رکھے جائیں گے۔ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول اور گرلز سیکنڈری اسکول کے لیے اضافی کمروں کی منظوری، نوجوانوں کے لیے فٹسال گراو نڈ، سی ہیک ٹو شہرک لنک روڈ، شہرک بازار کے چھ لنک روڈ، پبلک لائبریری، کیچ کور حفاظتی بند، گوونکی حفاظتی بند اور BHU ہسپتال کی منظوری جیسے منصوبے میر ظہور بلیدی کی دوراندیش قیادت کا ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میر ظہور بلیدی کی سیاست ذاتی مفاد سے بالاتر، خالص عوامی خدمت اور ترقی کے ایجنڈے پر مبنی ہے۔ ہم ان کی قیادت میں ایک روشن اور خوشحال مستقبل دیکھ رہے ہیں، ہم دل کی گہرائیوں سے ان کے اس تاریخی وژن کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور یہ عہد کرتے ہیں کہ میر ظہور بلیدی کے کاروان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر شہرک کی ترقی کے سفر کو مزید آگے بڑھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :