پاکستانی شوبز انڈسٹری میں خواتین کا احترام کیا جاتا ہے ، ماریہ ملک

پیر 8 ستمبر 2025 10:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) اداکارہ ماریہ ملک نے کہاکہ ہماری شوبز انڈسٹری خواتین اداکاروں کے لئے محفوظ ہے ۔ انہوں نے ایک نجی چینل کو انٹرویو کے دوران کہاکہ انہیں کبھی شوبز میں ہراسگی یا برے رویے کا سامنا نہیں کر ناپڑا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شوبز میں لوگ خواتین کے حقوق جانتے ہیں او ر یہ بھی جانتے ہیں کہ یہ سوشل میڈیا کا دور ہے اگر کو ئی کسی خاتون سے بدتمیزی کرتا ہے تو وہ فوری طور پر بے نقاب ہوجائے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں خواتین کا احترام کیا جاتا ہے اور یہ خواتین اداکاروں کے لئے محفوظ جگہ ہے۔