ایشیائی جیوجتسو چیمپئن شپ میں یو اے ای نے 6 طلائی تمغوں سمیت 18 میڈل جیت لئے

پیر 8 ستمبر 2025 11:30

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) ایشیائی جیوجتسو چیمپئن شپ میں یو اے ای کے کھلاڑیوں نے 6 طلائی تمغوں سمیت 18 میڈل جیت لئے ۔

(جاری ہے)

اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق ساتویں اے جے پی ٹور ایشیا کانٹی نینٹل جیوجتسو چیمپئن شپ کے اختتامی دن متحدہ عرب امارات کے مختلف کلبز اور اکیڈمیز سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18 تمغے جیت لیے، جن میں 6 سونے، 7 چاندی اور 5 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔

یہ کامیابی اماراتی جیوجتسو کی علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر جاری فتوحات میں ایک اور سنگ میل ہے۔یہ چیمپئن شپ ابوظہبی جیوجتسو پرو کے زیرِ اہتمام 5 سے 7 ستمبر تک مبادلہ ایرینا ابوظہبی میں منعقد ہوئی۔ چیمپئن شپ اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کے ساتھ منعقد کی گئی۔ اس میں ماسٹرز، پروفیشنل ڈویژن، نوجوانوں اور جونیئرز کے ایونٹس شامل تھے، جن میں 10 ممالک کے 1800 ایتھلیٹس نے شرکت کی۔