سری لنکا نے زمبابوے کو تیسرے میچ اور سیریز میں شکست دیدی

سری لنکا نے ہدف 18ویں اوور میں 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، پتھم نسانکا نے 33، کوشال مینڈس نے 30 رنز بنائے

پیر 8 ستمبر 2025 17:58

ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2025ء)تیسرے ٹی 20 میچ میں سری لنکا نے زمبابوے کو 8 وکٹ سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی۔فاتح ٹیم کے کامل مشرا نے 73 رنز کی ناقابل شکست کھیلی جبکہ کوشال پریرا 46 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔ہرارے میں سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان کھیلا گیا۔میچ میں پہلے زمبابوے نے بیٹنگ کی اور مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 191 رنز اسکور کیے، مارو مانی نے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔

(جاری ہے)

سکندر رضا نے 28 رنز بنائے، اٴْن کے علاوہ 26 رنز ریان بٴْرل اور 23 رنز شین ولیمز نے بنائے جبکہ دٴْشنا ہیمانتھا نے 3 اور چمیرا نی2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں سری لنکا نے ہدف 18ویں اوور میں 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، پتھم نسانکا نے 33، کوشال مینڈس نے 30 رنز بنائے۔گزشتہ روز کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو 5 وکٹ سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔اس میچ میں سری لنکن ٹیم 80 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی، کامل مشرا نے 20 اور کپتان اسالالنکا نے 18 رنز کی نمایاں باریاں کھیلی تھیں۔سکندر رضا اور بریڈ ایوانز نے 3-3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا تھا۔زمبابوے نے ہدف 15 ویں اوور میں 5 وکٹ پر حاصل کیا، میچ کے بہترین کھلاڑی سکندر رضا قرار پائے تھے۔

متعلقہ عنوان :