کسان مون سون کے بعد جدید بیج سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے والی اگیتی سرسوں کی کاشت کریں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال

پیر 8 ستمبر 2025 13:15

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال نے کہا ہے کہ کسان مون سون کے بعد جدید بیج سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے والی اگیتی سرسوں کی کاشت کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کسانوں کے نام اپنے ایک پیغام میں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مون سون کی بارشوں کے بعد بڑے نقصان کو پورا کرنے کیلئے ضروری ہے کہ نئی اور جدید طریقے سے کاشتکاری کی جائے تاکہ حالیہ بارشوں کو سے جو نقصان ہوا ہے اس کا زیادہ پیداوار حاصل کرکے کسی حد تک ازالہ کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کسانوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مون سون کے بعد زمین کو اچھی طرح سے تیار کرکے 25 ستمبر سے اگیتی سرسوں کی کاشت کرنی شروع کردیں اور 15 اکتوبر تک مکمل کرلیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرسوں کی کاشت کیلئے ہمیشہ نئے اور جدید زیادہ پیداوار دینے والے ہائی بریڈ بیج استعمال کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اب جدید دور میں اگیتی سرسوں کی 30 سے 35 من پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے اور کاشت کیلئے 2 کلو فی ایکڑ بیج لگایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرسوں کی کاشت سے تیل کی پیداوار حاصل کرکے ملک میں بڑھتی ہوئی تیل کی ضروریات کو بھی پورا کیا جاسکتا ہے اور ایک اچھا زرمبادلہ بھی کمایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :