ؓفیصل آباد شہراورگردونواح میں دوسرے روز بھی موسلا دھار بارش ، سب سے زیادہ غلام محمد آباد میں 175 ملی میٹر ریکارڈ

پیر 8 ستمبر 2025 22:22

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2025ء) شہر اور گردونواح میں دوسرے روز بھی موسلا دھار بارش ،سب سے زیادہ بارش فیصل آباد کے علاقہ غلام محمد آباد میں 175 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ،بارش کے دوران بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے سے نوجوان جا ںبحق جبکہ گھر کی چھت گرنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا بارش سے شہر جل تھل ہو گیا، فیصل آباد میں کالے بادلوں گرج چمک سے خوف وہراس ،نشیبی علاقے زیرآب،بازارو ں گلیوں میں کئی فٹ پانی جمع ،بجلی، ٹریفک اورسیوریج کا نظا م درہم برہم،بارش شروع ہوتے ہی پونڈنگ پوائنٹس پر واسا کی مشینری اور مختلف ٹیمیںآپریشنل کر دی گئی آن لا ئن کے مطا بق فیصل آباد شہر اور گردونواح میں گزشتہ روز تیز گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، با رش کے باعث اقبال اسٹیڈ یم ،علامہ کالونی ، غلام محمد آباد ، رضا آباد ،مدنپورہ ،،جی ٹی ایس چوک ،سرکلر روڈ ،ریلبازار،بھوانہ بازار، جھنگ روڈ، عید گاہ روڈ ،جڑانوالہ روڈسمیت دیگر علاقے زیر آب آگئے ، سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا، واسا ترجمان کے مطابق فیصل آباد میں سب سے زیادہ بارش غلام محمد آباد میں 175 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی گلستان کالونی اور علامہ اقبال کالونی میں 166-166 ملی میٹر بارش ہوئی جیل روڈ پر 163، ڈوگر بستی اور مدینہ ٹائون میں 154-154 ملی میٹر بارش جبکہ ملحقہ علاقوں میں بھی100سے زائد ریکارڈ کی گئی ،کا لے بادلو ں کی گرج چمک سے شہری علا قو ں میں خو ف و ہراس لو گ استغفا ر اور کلمہ طیبہ کا ورد کر نے لگے ، با رش ہو نے سے حبس کا زور ٹو ٹ گیا ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں گذشتہ روز ہونے والی موسلا دھار بارش کے دوران سمن آباد کے علاقہ امین آباد کا رہائشی23سالہ زبیر گلی میں گزر تے ہوئے بجلی کے پول کو چھوا تو بجلی کے کھمبے میں کرنٹ آنے سے زور دار بجلی کا جھٹکا لگا اور وہ بے ہوش ہو کر گر پڑا ، واقعہ کی اطلاع ملنے پرریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچی تو وہ زندگی کی بازی ہار چکا تھا۔ جس پر ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی، نعش گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا، امین پور بنگلہ، نڑوالہ روڈ، پر چھت گرنے کی ایمرجنسی کال موصول ہوئی، جس پر فوری طور پر ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ کی طرف روانہ کیا گیا۔

جائے حادثہ پر موجود معلومات کے مطابق ایک کنال کے مکان میں دو مرلے پر مشتمل ایک کمرے کی ٹی آر گارڈر سے بنی چھت، مسلسل بارشوں کی وجہ سے کمزور ہو کر گر گئی۔حادثے میں سرفراز ولد ملا خان، عمر 52 سال، سکنہ چک نمبر 157 زخمی ہوا جسے موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔، ایم ڈی واسا، سہیل قادر چیمہ کا کہناہے کہ بارش شروع ہوتے ہی پونڈنگ پوائنٹس پر مشینری اور مختلف ٹیمیںآپریشنل کر دی گئی،واسا فیلڈ سٹاف بارشی پانی کی نکاسی کے لئے خصوصی اقدامات کررہا ہے بارشی پانی کے تیز رفتاری کیساتھ اخراج کیلئے مشینری آپریشنل ہے نکاسی آب کیلئے ڈی واٹرنگ سیٹس اور سکر مشینیں استعمال کی جارہی رہیں،عوام کو نکاسی آب کی معیاری سروسز کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔