
ذ*پشاور، خیبرپختونخوا حکومت کا ڈیجیٹل گورننس کی جانب ایک اور انقلابی قدم
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے سرکاری ملازمین کے لیے احساس ای۔پنشن سسٹم کے اجراء کی منظوری
پیر 8 ستمبر 2025 21:45
(جاری ہے)
ملازمین ریٹائرمنٹ سے چھ ماہ قبل پورٹل پر ایک سادہ ڈیجیٹل فارم پرُ کر کے پنشن کیس داخل کرا سکیں گے،تمام ضروری دستاویزات بھی محفوظ طریقے سے سکین کرکے براہ راست پورٹل پر اپ لوڈ کی جا سکیں گی۔
اسی طرح ، اگلے مرحلے میں سسٹم خودکار طریقے سے متعلقہ حکام کے لیے ٹائم باؤنڈ ٹاسکس تخلیق کرے گا، نئے نظام کے تحت کسی بھی مرحلے میں ایک بھی فزیکل فائل یا پیپر استعمال نہیں ہو گا۔ن ویری فکیشن اور منظوری کا تمام عمل بھی ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔ سسٹم خودکار طریقے سے سینکشن آرڈر، ریٹائرمنٹ آرڈر، پنشن پیپرز اور پنشن پیمنٹ آرڈر تیار کرے گا۔ یہ تمام آرڈرز ڈیجیٹل دستخط شدہ ہوں گے جو قانونی طور پر قابل قبول ہوں گے۔ ای پنشن سسٹم کے تحت محکمہ وار کارکردگی کی مانیٹرنگ کا ایک مربوط اور موثر نظام ہوگا۔وزیر اعلیٰ، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری خزانہ ڈیش بورڈ کے ذریعے کارکردگی کو مانیٹر کریں گے۔ یہ پیپر لیس نظام نادرا، اے جی آفس اور بینکس کے ساتھ منسلک ہو گا۔ مقررہ ٹائم لائن کے اندر پنشن ریٹائرڈ ملازم کے بنک اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جائے گی۔ مزید برآں ، ای۔پنشن نظام کو دیرپا بنانے کے لیے متعلقہ قوانین میں ضروری ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔ای۔ پنشن سسٹم کا بروقت اجراء یقینی بنانے کے لیے دس اہداف پر مشتمل روڈ میپ تیار کیا گیا ہے۔ روڈ میپ میں متعلقہ محکموں کو واضح اہداف بمعہ ٹائم لائنزن تفویض کیے گئے ہیں۔ 15 جنوری 2026 تک ای۔ پنشن سسٹم کا باضابطہ افتتاح کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ نئے سسٹم کے اجراء سے پنشن پراسیس ٹائم مہینوں سے کم ہو کر دو سے چار ہفتوں تک آ جائے گا۔اس آن لائن نظام سے پینشنرز کو پنشن کے لیے دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے اس سلسلے میں جاری اپنے بیان میں کہا کہ ملازمین کو پنشن کے موجودہ نظام کی طرح مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا،یہ ایک حقیقی پیپر لیس سسٹم ہو گا جس سے شفافیت اور جوابدہی کو فروغ ملے گا۔ صوبائی حکومت عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے کو حقیقی معنوں میں ڈیجیٹل پختونخوا بنانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ خیبر پختونخوا ای۔ پنشن سسٹم کا اجراء کرنے والا ملک کا پہلا صوبہ ہوگا۔ موجودہ صوبائی حکومت نے اب تک 36 مختلف عوامی خدمات کو آن لائن کردیا گیا ہے جبکہ باقی خدمات کو بھی آن لائن کرنے پر کام تیزی سے جاری ہی
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سیلاب کے باعث 36انچ گیس پائپ لائن متاثر ہونے کا خدشہ
-
8 فروری الیکشن میں کچھ امیدواروں کو غیر قانونی طور پر کامیاب قرار دیا گیا
-
کسانوں سے گندم 2200 روپے میں خریدی گئی جو آج 4 ہزار تک چلی گئی ہے
-
پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح صفر ہو جانے کا خدشہ
-
اسلامی ممالک کے وسائل پر قابض امریکا اور استعماری طاقتوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا
-
نوازشریف نے عمران خان کے خلاف لندن پلان بی کے لئے اڑان بھری ہے
-
سیلابی دباؤ سے ایم فائیو کے متعدد اسٹرکچرز متاثر، این ایچ اے کی بحالی سرگرمیاں جاری
-
سونا ہزاروں روپے کا مہنگا، نئی قیمت 3 لاکھ 91 ہزار روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی
-
قطر امریکا کا مضبوط اتحادی ہے اسرائیل اب دوبارہ حملہ نہیں کرے گا
-
سونے کی قیمت 3 لاکھ 90 ہزار روپے کی سطح سے بھی اوپر چلی گئی
-
پنجاب حکومت نے گھریلو طوطوں کے لیے بھی نیا قانون منظورکرلیا
-
پی ٹی آئی دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے ، حنیف عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.