چین نے نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں بھیج دیا

منگل 9 ستمبر 2025 09:00

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) چین نے نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں بھیج دیا۔شنہوا کے مطابق چین نے منگل کے روز جنوبی جزیرہ نما صوبے ہینان میں واقع ون چانگ خلائی مرکز سے ایک نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ "یاوگان-45" کامیابی سے خلا میں بھیج دیا۔

(جاری ہے)

یہ سیٹلائٹ بیجنگ وقت کے مطابق صبح 10 بجے، ایک ترمیم شدہ لانگ مارچ-7 کیریئر راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا اور اس نے کامیابی کے ساتھ اپنے مقررہ مدار میں داخل ہو کر مشن کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا۔

یاوگان-45 سیٹلائٹ کو سائنسی تجربات، زمین کے وسائل کے سروے، فصلوں کی پیداوار کا تخمینہ لگانے اور قدرتی آفات کی پیش گوئی و امدادی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔یہ لانچ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا 594 واں مشن تھا۔

متعلقہ عنوان :