امارات کے ایئرپورٹس پر 10 سال میں مسافروں کی تعداد ایک ارب سے تجاوز

منگل 9 ستمبر 2025 13:47

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)متحدہ عرب امارات نے سول ایوی ایشن کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔وفاقی مسابقتی اور شماریات مرکز کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا گیا2015 سے 2024 کے دوران امارات کے ایئرپورٹس پر مسافروں کی آمد ورفت ایک ارب سے تجاوز کرگئی۔

(جاری ہے)

2015 میں مسافروں کی تعداد 114.8 ملین تھی جو 2024 میں بڑھ کر 147.8 ملین ہو گئی، جبکہ 2015 سے 2024 کے دوران مسافروں کی کل تعداد جس میں آمد، روانگی اور ٹرانزٹ سامل ہے ایک ارب سے زیادہ ہے۔اسی عرصے میں طیاروں کی آمدورفت 6.4 ملین سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :