ایپل نے آئی فون 17 سیریز اور ایئر پوڈز پرو 3 لانچ کر دیے

بدھ 10 ستمبر 2025 14:33

ایپل نے آئی فون 17 سیریز اور ایئر پوڈز پرو 3 لانچ کر دیے
سان فرانسسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف کمپنی ایپل نے آئی فونز اور وائرلیس ایئر فونز کی نئی سیریز متعارف کرائی، جن میں آئی فون 17، آئی فون ایئر اور ایئر پوڈز پرو 3 شامل ہیں۔ شنہوا کے مطابق کمپنی نے بتایا کہ آئی فون 17 میں نیا سینٹر سٹیج فرنٹ کیمرا، 48 میگا پکسل فیوژن مین کیمرا، اور 48 میگا پکسل فیوژن الٹرا وائیڈ کیمرا شامل ہے، جس میں 6.3 انچ (16 سینٹی میٹر) کا سپر ریٹینا ایکس ڈی آر ڈسپلے دیا گیا ہے۔

یہ ڈیوائس ایپل کے تازہ ترین اے19 چپ سے لیس ہے، جو زیادہ کارکردگی اور پائیداری فراہم کرتا ہے۔آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرو میکس بالترتیب 6.3 انچ اور 6.9 انچ سائز میں دستیاب ہیں، جو کمپنی کے مطابق اب تک کی سب سے بہترین کارکردگی اور نمایاں بیٹری لائف فراہم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایپل نے اس کے ساتھ بالکل نیا آئی فون ایئر بھی متعارف کرایا ہے، جو صرف 5.6 ملی میٹر موٹائی کے ساتھ اب تک کا سب سے پتلا آئی فون ہے، جبکہ ایئر پوڈز پرو 3 میں نیا لائیو ٹرانسلیشن فیچر شامل کیا گیا ہے۔

یہ فیچر صارفین کو کسی اور زبان کو سمجھنے اور دوسروں سے قدرتی انداز میں گفتگو کرنے میں مدد دیتا ہے، جب وہ ایئر پوڈز پہنے ہوتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق، یہ سہولت کمپیٹیشنل آڈیو اور ایپل انٹیلیجنس کے ذریعے کام کرتی ہے۔ایپل کے مطابق، ایئر پوڈز پر لائیو ٹرانسلیشن فی الحال انگریزی، فرانسیسی، جرمن، پرتگالی اور ہسپانوی زبانوں میں دستیاب ہے، جبکہ سال کے اختتام تک چار مزید زبانیں شامل کی جائیں گی، جن میں اطالوی، جاپانی، کوریائی اور آسان چینی شامل ہیں۔\932