ایپل نے انتہائی باریک ’’آئی فون ایئر‘‘ متعارف کرا دیا

بدھ 10 ستمبر 2025 13:44

ایپل نے انتہائی باریک ’’آئی فون ایئر‘‘ متعارف کرا دیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنا نیا آئی فون ایئر متعارف کرایا ہے جو اب تک کا پرو پرفارمنس کے ساتھ سب سے باریک آئی فون ہے ۔

(جاری ہے)

وام کے مطابق کمپنی نے اپنے بیان میں بتایا کہ اس کی ابتدائی قیمت 999 ڈالر رکھی گئی ہے اور یہ اسپیس بلیک، کلاؤڈ وائٹ، لائٹ گولڈ اور اسکائی بلیو رنگوں میں دستیاب ہوگا، اسٹوریج 256 جی بی ہے جبکہ 512 جی بی اور 1 ٹی بی ماڈلز کے آپشنز بھی دستیاب ہیں۔

ایپل کا کہنا ہے کہ آئی فون ایئر ایک ناقابل یقین حد تک باریک اور ہلکے ڈیزائن کے ساتھ آیا ہے جو کسی بھی پچھلے ماڈل سے زیادہ مضبوط ہے، اس میں جدید کیمرہ فیچرز اور شاندار آل ڈے بیٹری لائف دی گئی ہے۔ایپل کے سی ای او ٹم کک نے کہاکہ یہ آئی فون کی تاریخ میں سب سے بڑی پیش رفت ہے۔