دوحہ پر اسرائیلی حملے کے باوجود غزہ کے لیے ثالثی جاری رہے گی، قطر

بدھ 10 ستمبر 2025 12:27

دوحہ پر اسرائیلی حملے کے باوجود غزہ کے لیے ثالثی جاری رہے گی، قطر
دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2025ء)دوحہ میں حماس کے ایک احاطے پر اسرائیل کے مہلک حملے کے باوجود قطر غزہ جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کے لیے ثالثی کی کوشش جاری رکھے گا، یہ بات قطر کے وزیرِ اعظم نے کہی۔

(جاری ہے)

وزیرِ اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آلِ ثانی نے کہا، قطر اس بلاوجہ حملے کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے لیکن انہوں نے مزید کہاکہ خطے میں ہمیں جو مختلف مسائل درپیش ہیں، ان کے لیے یہ (ثالث کا)کردار جاری رکھنے سے ہمیں کوئی چیز نہیں روک سکتی۔