ناہموار کھیتوں، نہری پانی کی کمی اور زیرزمین ناقص پانی والے علاقوں میں ڈرپ اریگیشن موزوں ترین ٹیکنالوجی ہے،ماہرین جامعہ زرعیہ

بدھ 10 ستمبر 2025 15:59

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین اصلاح آبپاشی نے ناہموار کھیتوں، نہری پانی کی کمی اور زیرزمین ناقص پانی والے علاقوں میں ڈرپ اریگیشن کو موزوں ترین ٹیکنالوجی قراردیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فلٹریشن سسٹم، فرٹیگشن یونٹ، پائپ نیٹ ورک اور ڈرپ لائن کے ذریعے پانی، کھاد، دیگر کیمیائی اجزا پودوں کی ضرورت کے مطابق اس کی جڑوں تک پہنچائے جاسکتے ہیں جس سے نہ صرف پانی و کھاد کی بچت ہو تی ہے بلکہ پیداوار میں بھی شاندار اضافہ ہوتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چونکہ کاشتکاری اب ایک مکمل کاروبار بن چکی ہے لہٰذا اسے بے پناہ اخراجات،مہنگی توانائی، پیداواری عوامل اور مزدوروں کی عدم دستیابی جیسے مسائل سے بچا کرمناسب منافع کمایا جاسکتاہے۔ا ن کا کہنا تھا کہ ڈرپ اریگیشن سے فصل کو پانی، ہوا، غذائی اجزا ضرورت کے مطابق یکساں طورپر ملتے رہتے ہیں اس لئے فصل بغیر کسی دباؤ کے نشو و نماپاتی ہے جس سے اس کامعیار بھی بہترہوتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کےلئے ماہرین زراعت کی خدمات سے بھی استفادہ کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :