عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے،ڈپٹی کمشنر جھل مگسی

بدھ 10 ستمبر 2025 20:10

گنداواہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2025ء)ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت شاہ کی زیر صدارت ڈسڑکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جھل مگسی عبدالغفور جمالی۔ ڈی ایچ او جھل مگسی ڈاکڑ علی خان مگسی۔ایم ایس ڈاکڑ منصور کھوسہ۔ ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی جھل مگسی شاہ جیاں مینگل۔ڈسڑکٹ سپورٹس آفسیر جھل مگسی قاضی الطاف حسین کلواڑڈسڑکٹ مانیٹرنگ آفسیر الہی بخش سمیت دیگرز نے شرکت کی اجلاس میں محکمہ صحت کی کارکردگی۔

(جاری ہے)

عملے کی حاضر و دیگرصحت کی سہولیات کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت شاہ نے کہا کہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اس سلسلے مین کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انھوں نے کہا کہ ادویات کا صیحح استعمال اور ادویات کی مینٹینس کو بہتر بنایا جائے جبکہ صحت کی بہتر سہولیات عوام کو فراہم کرنا ایمر جنسی کی صورتحال میں مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائے انھوں نے کہا کہ عملے کی غیر حاضری پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گنداواہ سمیت ضلع کے تمام ہسپتالوں میں عملے کی حاضری۔ادویات سمیت دیگر صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔