سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفر خان سیال کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ سب کمیٹی کا اہم اجلاس

اجلاس میں منظوری کے لیے 8نئی سکیموں کو پیش کیا گیا جس میں سی6سپورٹس سکیموںکی منظوری دی گئی

جمعرات 11 ستمبر 2025 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2025ء)سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفر ٖخان سیال کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ سب کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا ہے جمعرات کو پنجاب سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں ڈی جی سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری ،ایڈیشنل سیکرٹری میاں عثمان علی، پی ڈی پی ایم یو قیصر رضا اور فنانس اور پلاننگ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے بھی شرکت کی ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں منظوری کے لیے 8نئی سکیموں کو پیش کیا گیا جس میں 6سپورٹس سکیموں کو منظورکیا گیاہے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ صادق آباد ،رحیم یار خان میں منی سپورٹس کمپلیکس قائداعظم سٹیڈیم بورے والامیں شاپس اور رائے ونڈ لاہورمیں بھی سپورٹس گراونڈ تعمیر کیا جائے گا،جنوبی پنجاب میں سپورٹس گراونڈز تعمیر کیے جارہے ہیں،سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفر خان سیال نے مزید کہا ہے کہ پنجاب میں سپورٹس کا بہترین انفراسٹرکچر تعمیر کیا جارہا ہے،پنجاب میں جدید سپورٹس کمپلیکس بن رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :