بلوچستان اسمبلی کا اجلاس (آج) سہ پہر تین بجے ہوگا

جمعرات 11 ستمبر 2025 21:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2025ء) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے ہوگا ۔اجلاس میں مجلس قائمہ بر محکمہ صحت کی رپورٹ کی روشنی میں بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف نیفرو یورولوجی کا ترمیی مسودہ قانون پیش کیا جائیگا ۔ اجلاس میں قائدحزب اختلاف میر یونس عزیز زہری بلوچستان صوبائی اسمبلی کے قوائد انضباط کارمیں مجوزہ ترامیم پیش کریں گے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اے این پی کے رکن ملک نعیم بازئی اغبرگ کو تحصیل کا درجہ دینے ، جمعیت علماء اسلام کے رکن میر زابد علی ریکی نوکنڈی تا ماشکیل سڑک کی تعمیر کو جلد مکمل کرنے ، جمعیت علماء اسلام کی رکن شاہدہ رئوف بلوچستان لینڈ ریکارڈ اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی کے قیام کے لیے قانون بنانے سے متعلق الگ الگ قراردادیں پیش کریں گے ۔اجلاس میں محکمہ مواصلات و تعمیرات سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دئیے جائیں گے ۔