zخاران کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 4افرادکو ہلاک

جمعرات 11 ستمبر 2025 23:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2025ء)خاران کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 4افرادکو ہلاک جبکہ 4افراد کو اغوا کرکے اپنے ہمراہ لے گئے۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی خاران پولیس گل محمد گرگناڑی نے بتایا کہ خاران کے علاقے پتکن میں نامعلوم افراد نے خیموں میں رہائش پذیر خانہ بدوش پر فائرنگ کرکے 4افراد جنگی خان ،صاحب خان ،نصرت عرف اشرف اور ثنا اللہ کو ہلاک جبکہ 4افراد صابر ، بہادرخان ، نوکر خان اور احمد خان کواغوا کرکے اپنے ہمراہ لے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 3سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکر ضروری کارروائی کے بعدورثا کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے اغوا ہونے والے افراد کی بازیابی کیلئے کوششیں تیز کردیں