لوئردیر ،انتظامیہ کے گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت منڈا سلاٹر ہاؤس کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات

جمعہ 12 ستمبر 2025 11:44

لوئردیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) دیر زیریں انتظامیہ نے سلاٹر ہاؤس کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ دیر لوئر انتظامیہ نے گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت منڈا سلاٹر ہاؤس کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

(جاری ہے)

  ڈپٹی کمشنر محمد عارف خان اور اسسٹنٹ کمشنر ذیشان نجیب کے دورہ کے بعد مسائل کی نشاندہی اور ان کو حل کیا گیا۔ ٹی ایم اے منڈا کے عملے نے جانوروں کے فضلے کے لیے ایک کنٹینر اور ذبح کیے گئے جانوروں کے خون کے لیے ایک علیحدہ محفوظ اسٹوریج ٹینکر نصب کیا، ذبح خانے کو صاف کیا گیا اور حفظان صحت کے معیارات پر پورا اترنے کے لیے اسے بہتر بنایا گیا۔  اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیل چیئرمین کی ہدایات کے مطابق اقدامات کیے گئے ہیں ۔\378