نعمان گوندل نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر سیالکوٹ کا چارج سنبھال لیا

جمعہ 12 ستمبر 2025 12:58

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) نعمان علی گوندل نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر سیالکوٹ کے عہدے کا چارج سنبھال کر اپنی ذمہ داریاں شروع کر دی ہیں۔ 51 ویں کامن اکاؤنٹس گروپ کے نعمان علی نے 2022 میں اے جی آفس لاہور سے اپنی سروس کا آغاز کیا اور اب سیالکوٹ میں انکی پہلی فیلڈ ڈیوٹی ہے۔

(جاری ہے)

27 سالہ نعمان علی نے چارج سنبھالنے کے فوراً بعد ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس سیالکوٹ میں شکایت سیل قائم کیا ہے اور شکایات کے اندراج کےلئے دفتر کے سرکاری نمبر 0529250160 کے علاوہ وٹس ایپ نمبر 03290089695 بھی دیا ہے تاکہ شہری براہ راست بھی اپنی شکایات درج کروا سکیں۔

نعمان علی گوندل نے کہا ہے کہ شہری کسی بھی معلومات کیلئے اس وٹس نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں تاکہ اپنے کام کی بابت انہیں بلا جواز ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس کے چکر نہ لگانے پڑیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور سرکاری آفیسر شہریوں کے اکاؤنٹس آفس سے متعلق امور کی بر وقت ادائیگی ا ن کی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکاؤنٹ آفس میں باقاعدہ ڈسپلن قائم کیا گیا ہے تاکہ تمام افسران اور عملہ بروقت دفتر آئیں اور سرکاری فرائض سر انجام دیں۔

متعلقہ عنوان :