سٹم بورنگ ویول کے ذریعے پارتھینم کا بائیولوجیکل کنٹرول ممکن بنایاجاسکتا ہے،ماہرین جامعہ زرعیہ

جمعہ 12 ستمبر 2025 14:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہا کہ پارتھینم ایک ایسی خطرناک جڑی بوٹی ہے جونہ صرف زرعی پیداوار میں کمی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ جلد،سانس،آنکھوں و دیگر بیماریاں پھیلانے کا بھی باعث بنتی ہے۔ سٹم بورنگ ویول کے ذریعے پارتھینم کا بائیولوجیکل کنٹرول کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارتھینم اپنے بیجوں کی بھر پور پیداواراورموسمی حالات کو برداشت کرنے کی صلاحیت کی حامل ایک ایسی خطرناک جڑی بوٹی ہے جو ملک کے دیہی و شہری علاقوں میں بکثرت پائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس کے تدارک کیلئے اسے جڑ سے اکھاڑنے کے ساتھ ساتھ بائیولوجیکل کنٹرول کیلئے بھی کاوشیں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی اور کیبی کی مشترکہ کاوشوں سے پارتھینم پر قابو پانے کیلئے تنے کی سنڈی کے ذریعے بائیولوجیکل کنٹرول کیلئے تجربات کا سلسلہ جاری ہے جس کے جلد ہی مثبت نتائج مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اس مضر صحت جڑی بوٹی کے حوالے سے عوامی سطح پر آگہی پیدا کرنے کیلئے تمام ممکنہ کاوشیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ زراعت کو درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے جدید طریقہ کاشت کو اپنانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :