چیلسی پر ایف اے کے 74 الزامات عائد

جمعہ 12 ستمبر 2025 22:18

ًلندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2025ء) انگلش فٹبال کلب چیلسی کو فٹبال ایسوسی ایشن (ایف ای) کی جانب سے 74 الزامات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یہ الزامات کھلاڑیوں کے ایجنٹس، ثالثوں اور کھلاڑیوں میں تیسرے فریق کی سرمایہ کاری سے متعلق قواعد کی خلاف ورزیوں پر مبنی ہیں، جو ایک دہائی سے زائد عرصے پر محیط ہیں۔

(جاری ہے)

ایف اے نے الزامات کی مزید تفصیل فراہم نہیں کی، تاہم چیلسی کلب نے تصدیق کی کہ یہ معاملات 2022 میں انتظامیہ کی تبدیلی کے بعد کلب نے خود رپورٹ کیے تھے۔

ایف اے کے بیان کے مطابق یہ کارروائی 2009 سے 2022 کے عرصے میں ہونے والی سرگرمیوں پر مبنی ہے، جس کا زیادہ تر تعلق 2010-11 سے 2015-16 کے سیزن کے دوران کے واقعات سے ہے۔اس عرصے میں کلب روسی ارب پتی رومن ابرامووچ کی ملکیت تھا، تاہم یوکرین پر روسی حملے کے بعد عائد پابندیوں کے باعث ابرامووچ نے 2022 میں کلب فروخت کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :