Live Updates

ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستان اور یواے ای میچ کی پوسٹ ڈیلیٹ کردی

پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ اگر میچ ریفری کو تبدیل نہ کیا گیا تو پاکستان ایشیا کپ کے بقیہ میچز کا بائیکاٹ کرے گا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 17 ستمبر 2025 13:55

ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستان اور یواے ای میچ کی پوسٹ ڈیلیٹ کردی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 ستمبر 2025ء ) ایشین کرکٹ کونسل نے آج ہونے والے پاکستان اور یواے ای کے میچ کی پوسٹ ڈیلیٹ کر دی۔ 
اے سی سی نے پہلے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان آج ہونے والے میچ کی پوسٹ اپنے سوشل میڈیا پیجز پر لگائی جس کے کچھ دیر بھی ہی پوسٹ کو ڈیلیٹ کر دیا گیا۔
match
match
 
پہلے ایشین کرکٹ کونسل نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان آج ڈو اور ڈائی میچ ہوگا، جو ٹیم جیتے گی وہ اگلے مرحلے میں پہنچے گی اور ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی۔

 
 دوسری جانب ایشیا کپ میں میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کاتنازع شدت اختیار کر گیا اور پاکستان کے سخت مؤقف کے بعد آئی سی سی کے پاس متنازع میچ ریفری کو ہٹانے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کو میچ ریفری تبدیل کرنے کا مطالبہ تسلیم نہ کرنے پر دوبارہ خط لکھ دیا، جوابی خط میں بھی پی سی بی نے سخت مؤقف اختیار کیا اور میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے خلاف ایکشن نہ لینے کے فیصلے کو مسترد کیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ جوابی خط میں پاکستان نے اینڈی پائی کرافٹ کی نگرانی میں کرائے جانے والے میچ میں کھیلنے سے انکار کیا اور مطالبہ تسلیم نہ ہونے کی صورت میں بائیکاٹ کے مؤقف پر قائم رہنے کا کہا۔ ذرائع کا کہنا ہے پاکستان نے متنازع امپائر کے خلاف آئی سی سی کی انکوائری کو بھی ایک رسمی کارروائی قرار دیا اور کہا کہ انکوائری کے لیے تمام پہلووں کا جائزہ لیا گیا نہ متعلقہ لوگوں سے رابطہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے تمام تر تحفظات کو دور کرنے پر زور دیا ہے اور کہا پاکستان تمام تر تحفظات دور ہونے اور مطالبہ تسلیم کرنے کے باضابطہ اعلان کے بعد کھیلنے کے لیے رضامندی ظاہر کرے گا۔ پی سی بی ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کے سخت مؤقف کے بعد آئی سی سی کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے اور میچ ریفری کے حوالے سے جلد باضابطہ اعلان متوقع ہے، پاکستان کے سخت مؤقف کے بعد آئی سی سی کے پاس امپائر کو پاکستانی میچز سے ہٹانے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات