Live Updates

نئی آئی سی ٹی ٹونٹی ریننگ میں صاحبزادہ فرحان، حارث اور پاکستانی سپنرز کی ترقی

پاکستانی جوڑی صاحبزادہ فرحان اور وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث نے نمایاں ترقی حاصل کی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 17 ستمبر 2025 14:38

نئی آئی سی ٹی ٹونٹی ریننگ میں صاحبزادہ فرحان، حارث اور پاکستانی سپنرز ..
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 ستمبر 2025ء ) پاکستانی کھلاڑی تازہ ترین آئی سی سی ٹی ٹونٹی درجہ بندی میں عروج اور گراوٹ دونوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں کیونکہ آٹھ ٹیموں کے ایشیا کپ 2025ء کا آغاز ان تبدیلیوں کی عکاسی کرنے والے کئی اہم کھلاڑیوں کے ساتھ ہوا۔ ٹی ٹوئنٹی بلے بازوں کی رینکنگ میں پاکستان کی جوڑی صاحبزادہ فرحان اور وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث نے نمایاں اضافہ کیا۔

صاحبزادہ فرحان 18 درجے ترقی کر کے 55 ویں جبکہ حارث 22 درجے کی چھلانگ لگا کر 89 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ تاہم پاکستان کے دیگر بلے بازوں کی رینکنگ میں دیکھی گئی۔ سٹار جوڑی بابر اعظم اور محمد رضوان دسمبر 2024ء سے ٹی ٹوئنٹی ایکشن سے غیر حاضر بالترتیب دو اور پانچ درجے 26ویں اور 33ویں نمبر پر آگئے۔ نوجوان ٹیلنٹ صائم ایوب اور حسن نواز بھی رینکنگ میں پانچ درجے گر کر 46 ویں اور 12 درجے گر کر 47 ویں نمبر پر آگئے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا 10 درجے تنزلی کے ساتھ 67 ویں جب کہ اوپنر فخر زمان 69 ویں نمبر پر آگئے۔ ٹاپ پر ہندوستان کے ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوٹنی انٹرنیشنل بلے بازوں میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔ اس دوران انگلینڈ کے فل سالٹ ہندوستان کے تلک ورما کو پیچھے چھوڑ کر دوسرے نمبر پر آگئے جو دو درجے گر کر چوتھے نمبر پر آگئے۔ جوس بٹلر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

آئی سی سی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز بولرز رینکنگ میں اسپنر سفیان مقیم 656 پوائنٹس کے ساتھ 4 درجے چڑھ کر 11 ویں نمبر پر آگئے ہیں ،اس کے بعد ساتھی کھلاڑی ابرار احمد 11 درجے ترقی کرکے 16 ویں نمبر پر ہیں۔ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہین آفریدی پانچ درجے تنزلی کے ساتھ 27 ویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ محمد نواز اور حارث رؤف بالترتیب 33 ویں اور 37 ویں نمبر پر آگئے۔ ہندوستان کے ورون چکرورتی نے نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی کی جگہ نمبر ایک ٹی ٹونٹی باؤلر کے طور پر جگہ دی جبکہ ویسٹ انڈیز کے عقیل ہوسین نے اپنا تیسرا مقام برقرار رکھا۔ آئی سی سی کی تازہ ترین درجہ بندی میں صائم ایوب اب ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں نمبر 5 پر ہیں۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات