وہ دن دورنہیں جب کبڈی کے کھلاڑی دنیا میں پاکستان کانام روشن کریں گے،کبڈی ایسوسی ایشن پنجاب

بدھ 17 ستمبر 2025 15:11

وہ دن دورنہیں جب کبڈی کے کھلاڑی دنیا میں پاکستان کانام روشن کریں گے،کبڈی ..
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) کبڈی ایسوسی ایشن پنجاب کے جنرل سیکرٹری طاہر وحید جٹ نے کہا ہے کہ کبڈی کے فروغ کے لیے بھرپور محنت سے کام کر رہے ہیں،25 ستمبر کو جناح اسٹیڈیم میں کبڈی میچ ہونگے،ضلعی ہیڈ کوارٹر میں کبڈی گراونڈ کا قیام جلد عمل میں آئے گا،کبڈی کے فروغ کے حوالے سے جدوجہد جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں اوکاڑہ سٹی پریس کلب اوکاڑہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر سی سی ڈی اوکاڑہ مہر محمد یوسف ،صدر پریس کلب عباس علی جٹ اور صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔طاہر وحید جٹ نے کہا کہ سکول کالجز یونیورسٹیز میں کبڈی کھیل کے فروغ کے لیے کام کر رہے ہیں،جہاں میدان آباد ہوں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں ،ضلع اوکاڑہ سپورٹس کے حوالے سے بے حد زرخیز ہے، نوجوان نسل کو کبڈی جیسے کھیل کی جانب راغب کرنا اولین ترجیح ہے،کبڈی کے فروغ کے لیے ہماری سروسز ہمہ وقت دستیاب ہیں ،وہ دن دور نہیں جب کبڈی کے کھلاڑی دنیا میں پاکستان کانام روشن کریں گے۔\378