Live Updates

مشکل گھڑی میں سب کو متحد ہو کرسیلاب متاثرین کی خدمت کرنا ہوگی، عبدالعلیم خان

شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے، وفاقی وزیر کی متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر گفتگو

جمعہ 12 ستمبر 2025 20:05

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ مشکل گھڑی میں سب کو متحد ہو کر سیلاب متاثرین کی خدمت کرنا ہوگی،شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو جلال پور پیر والا میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر مواصلات نے گیلانی ہائی وے پر بریچنگ پوائنٹ اور جلال پور پیر والا کے عارضی بند کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

انتظامیہ نے انہیںموجودہ صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے ریسکیو اور ریلیف کے کاموں بارے آگاہ کیا۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ این ایچ اے چوکس رہے اور انتظامیہ سے نزدیکی رابطہ رکھے، شہریوں کی حفاظت کے لئے این ایچ اے نے شگاف کا بروقت فیصلہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سیلابی صورتحال غیر متوقع تھی، تمام ادارے آن بورڈ ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں سب کو متحد ہو کر کام کرنا ہے۔بعد ازاں وفاقی وزیر مواصلات نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں قائم عارضی خیمہ بستی کا وزٹ کیا اور متاثرین کے لئے ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔اس دوران وفاقی سیکرٹری مواصلات اور سینئر حکام بھی عبدالعلیم خان کے ہمراہ تھے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :