سیالکوٹ ،کاشتکاروں کو دھنیاں کی بہتر پیداوار کےلئے آبپاشی میں احتیاط برتنے کی ہدایت

ہفتہ 13 ستمبر 2025 15:03

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2025ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دھنیاں کی فصل کی آبپاشی کے دوران خصوصی احتیاط سے کام لیں تاکہ بہتر پیداوار حاصل کی جا سکے۔ ہفتہ کو زراعت آفیسر مرکز کینٹ عمار عبداللہ نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاشت کے ابتدائی مراحل میں کھیتوں میں پانی کا جمع ہونا فصل کےلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے اور اس سے پیداوار میں واضح کمی واقع ہو سکتی ہے۔

انہوں بتایا کہ اگر دھنیاں کی بوائی قطاروں میں کی گئی ہو تو بیج اگنے کے بعد تقریباً 15 سے 20 دن تک آبپاشی نہ کریں ، اور جب پودے تقریباً چار سے پانچ انچ بلند ہو جائیں تو ان کی چھدرائی کریں ۔ چھدرائی کے دوران پودوں کے درمیان 9 سے 12 انچ کا فاصلہ رکھیں تاکہ وہ بہتر انداز میں نشوونما پا سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ دو سے تین بار گوڈی کرنے اور جڑی بوٹیوں کے خاتمے سے پودے زمین سے اپنی خوراک موثر طور پر حاصل کرتے ہیں، جو ان کی بہتر نشوونما میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کٹائی کے بعد زمین کی زرخیزی کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب مقدار میں نائٹروجنی کھاد کا استعمال نہایت ضروری ہے، کیونکہ اس سے فصل کی بڑھوتری میں تیزی آتی ہے اور آئندہ فصل کیلئے زمین کی تیاری میں بھی مدد ملتی ہے۔

متعلقہ عنوان :