سیالکوٹ، کاشتکاروں کو پھول گوبھی پنیری کی کاشت بروقت شروع کرنے کی ہدایت

ہفتہ 13 ستمبر 2025 15:36

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2025ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو پھول گوبھی پنیری کی کاشت بروقت شروع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔، زمین کی تیاری کیلئے ریت گلی سڑی گوبرکی کھاداور عام مٹی کو 1.2.3کی نسبت سے بالترتیب ملائیں اس طرح تیارشدہ امیزے میں تقریباً 5تا 8انچ اونچی اور اڑھائی سے تین فٹ چوڑی کیاریاں بنائیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ترجمان محکمہ زراعت سیالکوٹ نے اے پی پی کوبتایا کہ کا شتکار بہتر پیداوارکے حصول کیلئے گوبھی کی منظورشدہ اقسام کاشت کریں۔

پنیری کےلئے کیاریوں میں 2 سے 2انچ فاصلے پر آدھے انچ گہری لائنوں میں کاشت کریں نرسری کاشت کے بعد پہلا ہفتہ اسے سرکنڈے پرالی یا کھجورکے پتوں سے دن کے وقت ڈھانپ دیں اور رات کے وقت ان کو ہٹادیں، اگاؤمکمل ہونے کے بعد اگر تیارشدہ پودزیادہ گھنی ہو تو اس کی چھدرائی کرکے بیمار اور کمزورپودوں کو نکال دیں۔