گنداخہ ،گائوں سونا خان پلال میں قائم گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول کئی دہائیوں سے بنیادی سہولتوں سے محروم ہے، عوامی حلقے

ہفتہ 13 ستمبر 2025 22:27

ٖگنداخہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2025ء) گائوں سونا خان پلال میں قائم گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول سید مراد شاہ گزشتہ کئی دہائیوں سے بنیادی سہولتوں سے محروم ہے۔ اسکول کے سینکڑوں طلبا آج بھی اپنی تعلیم کھلے آسمان تلے جاری رکھنے پر مجبور ہیں، جہاں وہ شدید گرمیوں کی تپش اور سردیوں کی سختی برداشت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

گاں کی معزز شخصیت سابق کونسلر رئیس سونا خان پلال ، سکول کے استاد اور گاں کے مکینوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسکول قائم ہوئے 50 سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے، مگر آج تک اس کے لیے مستقل عمارت فراہم نہیں کی گئی بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی سے بچوں کا تعلیمی مستقبل دا پر لگ چکا ہے مقامی افراد نے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی،حلقہ اوستہ محمد کے ایم پی اے صوبائی وزیر سردارزادہ فیصل خان جمالی ، ایم این اے میر خان محمد خان جمالی ، صوبائی وزیر محترمہ ڈاکٹر ربابہ بلیدی صاحبہ ، سیکرٹری تعلیم ، صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان، دیگر اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے اور اسکول کے لیے مستقل عمارت کی تعمیر یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ غریب اور پسماندہ طبقے کے بچوں کو تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کیے جا سکیں۔