محسن نقوی کا لوئر دیر میں 10بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

ہفتہ 13 ستمبر 2025 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2025ء)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر میں 10بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین جبکہ دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے 7سکیورٹی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ شہدا کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ شہدا ہمارا سرمایہ افتخار ہیں،قوم سکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہاک ہ شہدا نے جان پر نچھاور کرکے 10بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں شہدا کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :