
انوش احمد کی طرف سے کراچی پریس کلب میں محفل میلادکا انعقاد
اتوار 14 ستمبر 2025 15:10
(جاری ہے)
معروف نعت خواں الحاج صدیق اسماعیل، فیصل حسن نقشبندی، محمد اسد ایوب، محمد زبیر، سمیر احمد، صحافی نعت خواہوں حافظ سلمان طارق، ایاز صدیقی، واجد حسین انصاری، سبطِ حسن اور شفیق احمد نے بارگاہِ رسالت مآب صل اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گل ہائے عقیدت و محبت پیش کیا۔
نعت خوانی کے دوران ہال کی فضا درود و سلام کی گونج سے معمور ہوگئی۔ شرکا عشقِ رسول ۖ کے جذبے سے سرشار نظر آئے اور محفل کا ہر لمحہ عقیدت و محبت سے معمور رہا۔اس موقع پر قرعہ اندازی کے ذریعے مکمل عمرہ پیکیج دیا گیا جس میں منتخب فرد کے لیے سفرِ مقدس کی تمام سہولتیں شامل تھیں۔ نعت خواں حضرات اور کراچی پریس کلب کے عہدیداران کو شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔ اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انوش احمد نے کہاکہ عید میلادالنبی محض ایک جشن نہیں بلکہ رحمتِ عالم ۖ کی سیرت طیبہ کو اپنی زندگیوں میں نافذ کرنے کا عہد ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اس دن کو اتحاد، اخوت اور محبت کے پیغام کے ساتھ منائیں اور سیرت النبی ۖ کو عملی نمونہ بنائیں۔ یہی ہمارے معاشرے کی اصلاح اور ترقی کی ضمانت ہے۔انہوں نے کہاکہ میلاد النبی ۖ کے اجتماعات ایمان کو تازگی بخشتے ہیں اور ہمیں یہ یاد دلاتے ہیں کہ نبی کریم ۖ کی حیاتِ طیبہ ہمارے لیے چراغِ راہ ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ان کی تعلیمات کو اپنائیں اور معاشرے کو نفرتوں سے پاک کر کے محبت و امن کا گہوارہ بنائیں۔ڈاکٹر انوش احمد نے محفل میلاد کے انعقاد پر کراچی پریس کلب کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی نے اختتامی خطاب کیا۔تقریب کا اختتام درود و سلام اور ملک و ملت کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا پر ہوا جبکہ حاضرین نے اس اجتماع کو ایک تاریخی اور یادگار لمحہ قرار دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بینک آف پنجاب کی اینالسٹ اور انویسٹرز کے لیے کارپوریٹ بریفنگ
-
عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت سے آپریٹ ہو رہا ہے،وفاقی وزیر ریلوے کا دعویٰ
-
پولیو ویکسین انجکشن 15 سال تک کے تمام بچوں کو خصوصی مہم کے دوران لگائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر منصوراحمد قاضی
-
نوجوان نسل میں شدت پسندی اور جارحیت پر قابو پانے کے لیے کھیلوں سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں‘مجتبیٰ شجاع الرحمان
-
گورنرپنجاب سے فیصل عبدالستارایدھی کی ملاقات ، سیلاب متاثرین کی مدد اوران کی بحالی اولین ترجیح ہے ۔ سردارسلیم حیدر خان
-
پشاور، جعلی ویزے پر البانیہ جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
-
وفاقی وزراء کی جانب سے جنازوں پر بیانات گھٹیا حرکت ہے،علی امین گنڈاپور
-
حب کینال کی تباہی کے بعد کراچی پانی کے شدید بحران کا شکار ہے، حلیم عادل شیخ
-
وزیراعلی سندھ کا گندم کے ذخائر اور فراہمی کی صورتحال کا جائزہ
-
بلوچستان میں ملک کاپہلا خودکار ڈیجیٹل مالیاتی ای۔فائلنگ سسٹم اچھی حکمرانی اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب ایک سنگ میل ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
-
خزانے کی پائی پائی سیلاب متاثرین کی بحالی پر خرچ کی جائی: خرم نوازگنڈاپور
-
خزانے کی پائی پائی سیلاب متاثرین کی بحالی پرخرچ کی جائے‘ خرم نواز گنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.