خانیوال ،مسافر بس الٹنے سے چار افراد جاں بحق، 18زخمی ہسپتال منتقل

اتوار 14 ستمبر 2025 15:30

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) تیز رفتار بس الٹنے سے ایک ہی خاندان تین افراد سمیت 4 مسافر جابحق 18زخمی ہو گئے۔حادثہ دو بسوں میں ریس لگانے کی وجہ سے پیش آیا۔بس رحیم یار خان سے فیصل آباد جارہی تھی، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔ ریسکیو 1122 نے تمام زخمیوں کو جہانیاں، خانیوال نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا ہے۔

زخمیوں میں 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے جن کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا جارہا ہے- تفصیل کے مطابق خانیوال جہانیاں روڈ پر کاشف ہوٹل اڈا پرویز والا پر رحیمیارخان سے فصیل آباد جانے والی تیز رفتار مسافر بس دوسری بس سے ریس لگاتے ہوئے الٹ گئی جسمیں تین مسافر جن میں ایک ہی خاندان کے تین افراد شامل تھے شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جانبحق ہوگیے جن میں پچاس سالہ معراج دین، 80سالہ منظوراں بی بی ، 60 سالہ عشرت سکنہ منڈی یزمان اور ایک نامعلوم شامل ہے -جبکہ ریسکیو1122 ذرائع کے مطابق 18 مسافر زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیلِ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال اور نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا ہے - زخمیوں میں55سال غلام سرور سکنہ یزمان منڈی،25سالہ محمد عاقب سکنہ احمد پور شرقیہ،25 سالہ مقدس اصغر سکنہ صادق آباد، 51 سالہ سکنہ شورکوٹ،25سالہ علی سکنہ صادق آباد،24سالہ صفیہ سکنہ ٹوبہ ٹیک سنگھ،55سالہ خالدہ سکنہ منڈی یزمان،40 سالہ آصف سکنہ صادق آباد، 50 سالہ محمد رفیق سکنہ یزمان، 50فیض سکنہ فیصل آباد، 35سالہ لیاقت سکنہ فیصل آباد، 65 سالہ رمضان سکنہ کسووال،55سالہ غلام سکنہ منڈی یزمان،62سالہ سلطان بخش سکنہ منڈی یزمان،27سالہ آسیہ سکنہ یزمان ،35سامہ شکیلہ سکنہ یزمان ، 34 سالہ محمد بلال سکنہ یزمان منڈی اور محمد عثمان سکنہ یزمان منڈی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

بس حادثہ میں جابحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 3افرد شامل ہیں بدقسمت فیملی فوتگی پر بہاولپور سے ٹوبہ ٹیک سنگھ جارہی تھی تین زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد جبکہ باقی زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر جہانیاں، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال اور نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا ہے ۔\378