اسلام آباد پولیس کا جر ائم پیشہ عناصر کیخلاف کر یک ڈاؤن ، 10اشتہا ری مجرمان سمیت18جر ائم پیشہ عناصر گرفتار، اسلحہ بر آمد

اتوار 14 ستمبر 2025 18:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء)اسلام آباد پولیس نے جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف مو ثر کر یک ڈاؤن کرتے ہوئے سنگین جر ائم میں ملو ث 10اشتہا ری مجرمان سمیت18جر ائم پیشہ عناصر گرفتار کر کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادسید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کیلئے مو ثر کریک ڈاؤن جاری ہے،اس سلسلے میں تھانہ سیکرٹریٹ ،تھانہ آبپارہ ، تھانہ شالیمار ، تھانہ رمنا،تھانہ ترنول ،تھانہ سبزی منڈی اور تھانہ کرپا پولیس ٹیموں نی08 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک کلو223 گر ام ہیروئن ، 275 گر ام آ ئس، 510گر ام چرس، مختلف بور کے چار پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلیے، گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران10 مجرمان کی گرفتار ی بھی عمل میں لائی گئی، ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد محمد شعیب خان نے کہاکہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،شہریوں کی جان و ما ل کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن"پکار-15 " پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کوجرائم سے پاک کیاجا سکے۔