پنجاب یونیورسٹی نے دس سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

اتوار 14 ستمبر 2025 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) پنجاب یونیورسٹی نے دس سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں۔ ترجمان کیمطابق پنجاب یونیورسٹی نے عائشہ گل دخترشمس الحق کوکمیسٹری کے مضمون میں مقالہ کی تکمیل کے بعدپی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کردی ۔

(جاری ہے)

اسی طرح بشری رحمان دختراللہ دیوایا طارق کوباٹنی،راحیلہ حافظ دخترحافظ احسان الحق کوشماریات،فاطمہ رزاق دخترمحمد رزاق کوباٹنی،صائمہ اعجاز دختر شیخ اعجاز حسین کوفارسی،ثنا قاسم دخترمحمد قاسم کوفارسی،حافظہ زوبیا داد دخترفضل داد انجم کوذوآلوجی،عائشہ ملک دخترملک اللہ بخش کوآرٹ اینڈ ڈیزائن (سٹوڈیو پریکٹس)،اقصی طارق دختر طارق محمود کوباٹنی اورعلائو الدین ولدروزی خان کوباٹنی کے مضمون میں مقالہ جات کی تکمیل کے بعدپی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :